تازہ ترین

ایل پی جی کی سرکاری قیمت میں کمی کے باوجود مختلف علاقوں میں صارفین کو گیس مقررہ نرخوں پر دستیاب نہیں ہو رہی، جس کے باعث شہری اضافی قیمت ادا کرنے پر مجبور ہیں۔سرکاری نرخ کے مطابق ایل پی جی کی قیمت 241 روپے فی کلوگرام مقرر کی گئی ہے، تاہم مارکیٹ میں بیشتر مقامات پر یہ 350 سے 380 روپے فی کلوگرام تک فروخت کی جا رہی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی کا اعلان تو کیا جاتا ہے، لیکن اس کے عملی فوائد صارفین تک نہیں پہنچتے۔ ان کے مطابق دکاندار سرکاری نرخوں کی پابندی نہیں کر رہے، جس کے باعث گھریلو صارفین کو مالی بوجھ کا سامنا ہے۔ایل پی جی کی سرکاری قیمتوں پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور زائد نرخ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

 

Leave A Comment

Advertisement