تازہ ترین

ملک میں ایل پی جی کی سرکاری قیمت 308 روپے 76 پیسے فی کلو مقرر ہونے کے باوجود اوپن مارکیٹ میں اسے 550 سے 600 روپے فی کلو تک فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔دکاندار اور ڈسٹری بیوٹرز سرکاری نرخوں کو نظر انداز کرتے ہوئے ایل پی جی کی من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں، جس کے باعث گھریلو صارفین کو شدید مالی دباؤ کا سامنا ہے۔

سرکاری قیمت اور مارکیٹ ریٹ میں واضح تضاد نے عام آدمی کے بجٹ کو متاثر کر دیا ہے، جبکہ متعلقہ ادارے قیمتوں پر مؤثر عملدرآمد کرانے میں ناکام نظر آ رہے ہیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement