لاہور : ریکارڈ یافتہ منشیات فروش گرفتار، ڈیڑھ کلوچرس برآمد
مغلپورہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ریکارڈ یافتہ منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔ملزم حمزہ کو ساہواڑی اسٹاپ کے قریب کارروائی کے دوران حراست میں لیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزم علاقے اور گرد و نواح میں آن لائن آرڈرز کے ذریعے منشیات سپلائی کرنے میں ملوث تھا۔پولیس نے ملزم کے قبضے سے 1 کلو 320 گرام چرس برآمد کر لی۔ برآمد ہونے والی منشیات قبضے میں لے کر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔