تازہ ترین

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے کہا ہے کہ چکوال واقعہ میں سی سی ڈی کے اہلکار نے طاقت کا غلط استعمال کیا، کسی اہلکار کے غیرقانونی اقدام کو تحفظ نہیں دیں گے، چکوال واقعے کے متاثرین کو انصاف ضرور ملے گا۔

 آئی جی پنجاب عبدالکریم نے سربراہ سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، اہلکاروں کی غفلت اوراختیارات سے تجاوز کسی صورت قبول نہیں۔سی سی ڈی اہلکار نے گاڑی پر فائرنگ کی، جاں بحق بچی کے والد کی مدعیت میں فوری مقدمہ درج کیا گیا، درخواست کے مطابق ایف آئی آر درج کی گئی، واقعے کی حساسیت کے مطابق متن تبدیل نہیں کیا جاسکتا تھا۔ اسلحہ اسی اہلکار کے نام سے جاری ہوا، وہ بچ نہیں سکتا، ہمارا افسرگزر رہا تھا، اتفاق ہے کہ وہ گلیاں بہت تنگ ہیں، ایف آئی آر میں لکھوایا گیا ہے کہ 2 ملزم زیور اتروا رہے تھے، کراس فائرنگ شروع ہوئی تو ڈاکو گاڑی کے پیچھے چھپ گئے تھے، سی سی ڈی اہلکار کو پتہ نہیں چلا فائرنگ کہاں سے ہو رہی ہے، فائرنگ گلی کی پچھلی سائیڈ سے ہو رہی تھی۔

Leave A Comment

Advertisement