آج اور کل میٹرو، الیکٹرک اور سپیڈو بس سروس معطل رہے گی
سکیورٹی خدشات کے پیش نظر 9 اور 10 محرم کو میٹرو بس سروس، الیکٹرک بسیں اور سپیڈو بس سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے مطابق لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں تمام متعلقہ سروسز معطل رہیں گی۔ پنجاب پولیس کی طرف سے صوبے بھر میں سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔
Leave A Comment