تازہ ترین

پولیس نےدو سال سےلاپتا 16 سالہ لڑکی کو بازیاب کرا کےلاہورہائیکورٹ میں پیش کردیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے صوبہ بھر میں لڑکیوں کے اغوا کے کیسز پر آئی جی پنجاب سے تفصیلی پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔سماعت کے دوران چیف جسٹس عالیہ نیلم نے آئی جی پنجاب عبدالکریم سے بچوں اور خواتین کے کیسز سے متعلق پولیس کے طریقہ کار اور میکنزم کے بارے میں استفسار کیا۔آئی جی پنجاب نےبتایا کہ بچوں اورخواتین کےکیسز کے حوالے سے کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں،چیف جسٹس عالیہ نیلم نےریمارکس دیئے کہ ہائیکورٹ کے نوٹس کے بعد پولیس حرکت میں آئی،دو سال سے غائب لڑکی عدالتی نوٹس کے بعد تھوڑی سی کوشش میں بازیاب ہوگئی۔

 

Leave A Comment

Advertisement