تازہ ترین

تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے چیف سیکرٹری پنجاب کی رہائش گاہ کے لان پر 22 کروڑ روپے خرچ کیے جانے کی خبر پر معافی مانگتے ہوئے مقدمہ کی درخواست داخل دفتر کرنے کی درخواست نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) میں جمع کروا دی۔

این سی سی آئی اے میں دی گئی ارشاد بھٹی کی درخواست کے متن کے مطابق "میں نے اپنے ایک Vlog میں چند دن پہلے پبلک نیوز کے فورم سے نشر ہونے والی خبر جو کہ انور حسین سمرا  اور سلمان حیدر کی طرف سے فائل ہوئی اور پڑھی گئی تھی، اس خبر سے متعلق پبلک نیوز نے "X" پر ٹویٹ کیا جس پر ان تمام حالات کو سامنے رکھتے ہوئے میں نے اسی خبر کا تذکرہ اور تفصیل اپنے vlog میں بیان کیں اور بعدازاں مسلسل vlog اور بذریعہ ٹویٹس حکومتِ پنجاب کو اس خبر سے متعلق اپنا موقف شامل کرنے کی بار بار دعوت دیتا رہا۔ یہ کہ بعد ازاں پبلک نیوز نے مذکورہ خبر پر تردیدی وضاحت جاری کی کہ یہ حقائق کے منافی نشر کی گئی تھی اور اس کی تردید کی۔ یہ کہ اپنے vlog میں انور حسین سمرا اور سلمان حیدر کی طرف سے دی گئی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے تذکرہ صاف نیت اور کسی بھی شخص، ادارہ یا افسر کی کسی صورت بھی تضحیک یا اس کی ساکھ کو متاثر کرنا مقصود نہ تھا جو کہ میرے اس عمل سے واضح ہوتا ہے کہ میں نے بار بار متعلقہ ادارے اور اس کے نمائندگان سے بار بار ان کا موقف لینے کے لیے کوشش کی اور ان تمام حالات کے باوجود بھی میری اور انور حسین، سلمان حیدر کی طرف سے پبلک نیوز پر نشر ہونے والی خبر کا اپنے vlog میں تذکرہ کرنے کی وجہ سے اگر کسی بھی فرد، افسر یا ادارہ کی کوئی دل آزاری ہوئی ہو تو میں اس پر مکمل طور پر معذرت خواہانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے امید کرتا ہوں کہ اس مقدمہ/درخواست کو داخلِ دفتر (لیے) کیا جائیگا۔ "

Leave A Comment

Advertisement