لاہور: تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا
شمالی چھاؤنی میں تیز رفتار گاڑی نے موٹرسائیکل سواروں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے،فوٹیج میں دو گاڑیوں کو ریس لگاتے دیکھا جا سکتا ہے اور اس دوران ایک تیز رفتار گاڑی نے دو موٹر سائیکلوں کو روند ڈالا۔پولیس نے بتایا کہ حادثے میں 14 سالہ سبحان جاں بحق جبکہ دو لڑکے زخمی ہوئے ہیں اور پولیس نے تیز رفتاری سے گاڑی چلانے والی لڑکی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔مقدمے میں بتایا گیا کہ نامعلوم لڑکی نے تیز رفتار اور غفلت کے باعث موٹر سائیکلوں کو ٹکر ماری، واقعہ تھانہ شمالی چھاؤنی کی حدود میں پیش آیا۔ واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔