پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مندی دیکھی جا رہی ہے۔بازارِ حصص میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 1443 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 84 ہزار 812 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس1 لاکھ 83 ہزار 528 پوائنٹس کی نچلی سطح تک آیا، جبکہ 1 لاکھ 85 ہزار 215 کی بلند سطح تک بھی گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 86 ہزار 255 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔