لاہور : لوڈر رکشہ اور موٹر سائیکل کی ٹکر؛ نوجوان جاں بحق
گڑھی شاہو،کوآپریٹوسٹور کے قریب لوڈر رکشہ اور موٹر سائیکل کی ٹکر ہوئی ۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا ۔ متوفی کی شناخت 18 سالہ ادیب کے نام سے ہوئی۔قانونی کارروائی کیلئے میت متعلقہ پولیس کے حوالے کردی گئی ۔