لاہور : بسنت کی تاریخ تبدیل، پنجاب کابینہ نے 12 سے 14 مارچ 2027 کی منظوری دے دی
پنجاب کی کابینہ نے بسنت کی تاریخ تبدیل کرنے کی سمری منظور کر لی، جس کے تحت لاہور میں بسنت 12 سے 14 مارچ 2027 کو منائی جائے گی۔ پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد لاہور میں بسنت 12، 13 اور 14 مارچ 2027 کو منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بسنت کی تاریخ تبدیل کرنے کی کی سمری صوبائی کابینہ کو بھیج دی گئی تھی، جس کی منظوری دے دی گئی اور اس کے تحت مارچ 2027 کی نئی تاریخیں مقرر کردی گئی ہیں۔
حکومت پنجاب نے لاہور میں بسنت کے شیڈول میں تبدیلی کی منظوری دے دی، بسنت کی تاریخ میں تبدیلی کے لیے ڈپٹی کمشنر لاہور نے سمری محکمہ داخلہ کو بھجوائی تھی اور محکمہ داخلہ پنجاب نے بسنت کی تاریخ تبدیل کرنے کی سمری صوبائی کابینہ کو ارسال کی تھی۔ پنجاب کابینہ نے لاہور میں بسنت کی نئی تاریخوں سے متعلق سمری منظور کر لی، اس سے قبل حکومت پنجاب نے 29 جنوری سے 7 فروری 2027 تک 10 روزہ بسنت منانے کا اعلان کیا تھا تاہم بسنت کے سابقہ شیڈول میں تبدیلی کے بعد اب 12، 13 اور 14 مارچ 2027 کو تقریبات منعقد ہوں گی۔
Leave A Comment