تازہ ترین

ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل لاہور نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم کی شناخت ابوزر کے نام سے ہوئی ہے، جسے اعظم کلاتھ مارکیٹ لاہور میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ ملزم مبینہ طور پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے کاروبار میں ملوث تھا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 46 لاکھ 65 ہزار پاکستانی روپے برآمد کیے گئے۔ملزم کے قبضے سے موبائل فون بھی برآمد کیا، جس میں حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق شواہد موجود ہیں۔ملزم کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement