لاہور : 10سالہ طالب علم کا بازو توڑنے والے استاد سمیت 2 ملزمان گرفتار
ریس کورس پولیس نے 10 سالہ طالب علم پر مبینہ تشدد اور اس کا بازو توڑنے کے الزام میں استاد سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں ٹیچر طلحہ اور نجی اکیڈمی کا مالک محمد عثمان شامل ہیں، جن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پانچویں جماعت کا طالب علم محمد وصام گزشتہ شام 6 بجے نجی اکیڈمی میں ٹیوشن پڑھنے گیا تھا، جہاں مبینہ طور پر ٹیچر طلحہ نے لکڑی کی چھڑی سے اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔تشدد کے نتیجے میں 10 سالہ طالب علم کا بازو ٹوٹ گیا۔ واقعے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے استاد اور اکیڈمی مالک کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق واقعے سے متعلق مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔