تازہ ترین

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے دو مختلف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 9 بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کےمطابق ضلع کچھی میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے پرکارروائی کی،جہاں فائرنگ کےشدید تبادلےمیں 7 دہشتگرد مارے گئے،کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کرنے کے ساتھ اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ ضلع وڈھ میں بھی سکیورٹی فورسز نےدہشتگردوں کی موجودگی کا سراغ لگا کر انہیں مؤثر انداز میں روکا، فائرنگ کےشدید تبادلےمیں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے،جن کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا،دونوں کارروائیوں میں ہلاک ہونے والے دہشت گرد فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھتے تھے۔

 

Leave A Comment

Advertisement