راولپنڈی: چند روز قبل گھر میں ماں بیٹی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
راولپنڈی کے تھانہ دھمیال پولیس نے چند روز قبل گھر میں ماں بیٹی کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے لین دین کے تنازع اور ذاتی رنجش پر خاتون اور اسکی بیٹی کو قتل کیا تھا، پولیس نے قلیل وقت میں موثر تفتیش کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ملزم نے دونوں خواتین کو گلا گھونٹ کر قتل کیا۔