اوکاڑہ : نقب زن گینگ کا سرغنہ چار ساتھیوں سمیت گرفتار.مال مسروقہ بر آمد
نقب زن گینگ کا سرغنہ چار ساتھیوں سمیت گرفتار.12 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ بر آمد.ایس ایچ او کی سربراہی میں تھانہ سٹی دیپالپور پولیس کی کارروائی نقب زن گینگ کا سرغنہ چار ساتھیوں سمیت گرفتار . ملزمان کی شناخت منظور عرف کالی، عبدالغفار، شاہ زیب، شعیب اور شاہد کے ناموں سے ہوئی ہے.ملزمان کے قبضہ سے 12 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد جس میں 2 موٹرسائیکلز .5 موبائل فون ایک لیپ ٹاپ اور نقدی شامل . ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز بھی برآمد. دوران انٹیروگیشن ملزمان نے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا . ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے