تازہ ترین

صوبائی دارالحکومت میں ناکہ جات پر سخت چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے، مجاہد اسکواڈ ناکہ گلویرہ نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی ڈور کی سپلائی ناکام بنا دی اور ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم علی حیدر خطرناک ڈور کی چرخیاں قصور سے لاہور منتقل کر رہا تھا۔ دورانِ تلاشی مشکوک رکشے سے ڈور کی 60 سے زائد چرخیاں برآمد ہوئیں۔پولیس نے گرفتار ملزم کو مزید کارروائی کے لیے چوکی صوئے اصل کے حوالے کر دیا ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement