اقرارالحسن کی ضمانت منظور،عدالت نے رہا کرنے کا حکم دے دیا
کراچی کی سٹی کورٹ نے عوام راج پارٹی کے سربراہ اور اینکر پرسن سید اقرار الحسن کی درخواستِ ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 2 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے اور پولیس کو انہیں فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ اقرار الحسن کے خلاف ریاست مخالف مواد کی تشہیر کا مقدمہ درج تھا، ان کی جانب سے ان کے وکیل نے ضمانت کے لیے عدالت سے دوبارہ رجوع کیا، جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں مقدمے کی سماعت ہوئی۔سیکیورٹی خدشات اور انتظامی امور کو مدنظر رکھتے ہوئے اقرار الحسن کو سٹی کورٹ میں ذاتی طور پر لانے کے بجائے ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا گیا، عدالت نے دونوں جانب کے دلائل سننے کے بعد اقرار الحسن کی درخواستِ ضمانت منظور کر لی اور انہیں دو لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کے بعد فوری طور پر جیل سے رہا کرنے کا حکم جاری کیا۔