راولپنڈی : چھانگہ گلی میں فائرنگ، سی سی ڈی کا ہیڈ کانسٹیبل بھائی سمیت قتل
راولپنڈی کے علاقے چھانگہ گلی میں فائرنگ سے پنجاب کے کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) راولپنڈی کے کاہیڈ کانسٹیبل کو بھائی سمیت قتل کر دیا گیا, دونوں کو اراضی تنازع پر مذاکرات کے دوران گولی مار کر قتل کیا گیا۔ مقتولین میں سی سی ڈی راولپنڈی کاہیڈ کانسٹیبل تحسین شاہ اور بھائی خضر شاہ شامل ہیں۔فائرنگ کرنے والے کزن منظور شاہ کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا، واقعے کے وقت پٹواری سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے۔پولیس حکام نے مزید بتایا کہ دونوں لاشیں پوسٹمارٹم کیلیے قریبی اسپتال منتقل کر دی گئیں، سی سی ڈی حکام نے فائرنگ کے واقعے کی تصدیق کر دی۔