کراچی: مختلف علاقوں سے بائیک لفٹر سمیت 3 ملزمان گرفتار
کراچی میں پولیس نے مختلف علاقوں میں مقابلوں کے دوران 3 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق رضویہ میں پولیس مقابلے کے بعد موٹر سائیکل لفٹر کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ملزم کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل اور پستول برآمد کیا گیا۔ملزم نے موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کر لیا ہے، جبکہ ملزم کا ساتھ فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔
خواجہ اجمیر نگری میں پولیس سے مقابلے کے بعد 2 اسٹریٹ کرمنلز کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان کے قبضے سے نقدی، اسلحہ، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔