تازہ ترین

ساندہ میں روٹی کے پیسے کم دینے کے تنازعہ پر 16 سالہ لڑکے کے قتل کا معاملہ ۔ واقعہ گزشتہ رات طفیل کالونی بند روڈ پر واقع نان شاپ میں پیش آیا، مقتول 16 سالہ فیضان کے والد ناصر علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ میں لڑائی جھگڑے اور قتل کی دفعات شامل کی گئیں، مقدمہ میں حسنین شہباز، عرفان عرف بھولا اور بھولا ولد اشفاق نامزد ہیں۔ اس کے علاوہ واقعہ میں ملوث دیگر 4 نامعلوم ملزمان بھی مقدمہ میں شامل ہیں۔

سی سی ٹی وی میں مسلح ملزم پستول نکالتے دکھائی دیتا ہے، فائرنگ کے بعد ملزم اور اس کے ساتھی فرار ہوتے بھی نظر آئے۔ ایف آئی آر  کے مطابق ملزم عرفان عرف بھولا تنور پر روٹیاں لینے آیا، پیسے کم دینے پر مقتول فیضان کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی، رات ساڑھے 9 بجے مسلح ملزم دیگر ساتھیوں کے ہمراہ تنور پر دوبارہ آیا، ملزم عرفان عرف بھولا نے فائرنگ کر کے فیضان کو شدید زخمی کیا، ہسپتال منتقلی کے دوران فیضان دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطاق واقعہ کا مرکزی ملزم عرفان عرف بھولا گرفتار ہے۔ مقدمہ کے دیگر نامزد ملزموں کی تلاش کی جا رہی ہے۔ 

 

Leave A Comment

Advertisement