اوکاڑہ : کنٹین کے ٹھیکے کی بولی کی رنجش پر چھ نامعلوم مسلح ملزمان کا مقامی صحافی پر مبینہ جان لیوا حملہ
.کنٹین کے ٹھیکے کی بولی کی رنجش پر چھ نامعلوم مسلح ملزمان کا مقامی صحافی پر مبینہ جان لیوا حملہ، صحافی کو اسلحے کے زور پر اغواء کرکے قریبی پلاٹ میں لے جایا گیا جہاں اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور جان سے مارنے کی نیت سے فائرنگ کی گئی، تاہم صحافی خوش قسمتی سے گولی لگنے سے محفوظ رہا۔ ملزمان مبینہ طور پر 30 ہزار روپے نقدی بھی چھین کر فرار ہوگئے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق ایک ماہ قبل گورنمنٹ گرلز کالج کی کنٹین کے ٹھیکے کی بولی میں مبینہ ملزم ثاقب بٹ اور مقامی صحافی وحید طارق نے حصہ لیا تھا اور کنٹین کا ٹھیکہ حاصل کر لیا تھا، جس کی مبینہ طور پر ثاقب بٹ نے رنجش رکھی ہوئی تھی۔ وقوعہ کے روز صحافی گھر سے بازار جا رہا تھا کہ چھ نامعلوم مسلح ملزمان نے اسے اسلحے کے زور پر روک کر قریبی پلاٹ میں لے گئے، جہاں تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد جان سے مارنے کی نیت سے فائرنگ کی۔ خوش قسمتی سے فائر صحافی کو نہ لگا۔ ملزمان 30 ہزار روپے نقدی چھین کر لوگوں کے جمع ہونے پر موقع سے فرار ہوگئے۔تھانہ اے ڈویژن پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔