تازہ ترین

پولیس تھانہ صدر دیپالپور نے کارروائی کرتے ہوئے بین الاضلاعی مویشی چور گینگ کے سرغنہ یونس عرف یونی کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضے سے 20 لاکھ روپے مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کر لیا گیا۔

ایس ایچ او کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے گینگ کے سرغنہ یونس عرف یونی، امانت اور آصف کو گرفتار کیا۔ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ 9 مویشی، ایک لوڈر رکشہ اور 3 لاکھ روپے نقدی برآمد ہوئی۔ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان اوکاڑہ اور پاکپتن کے مختلف علاقوں میں مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ دورانِ تفتیش ملزمان نے درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave A Comment

Advertisement