تازہ ترین

گوجرانوالہ میں ولیمے کے دن دلہن کو قتل کرنے کے کیس کا مرکزی ملزم سرفراز مبینہ پولیس مقابلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔سی سی ڈی کے مطابق مدو خلیل روڈ پر 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 افراد نے سی سی ڈی اہلکاروں کو دیکھ کر فائرنگ کی، اس دوران ملزمان کا ایک ساتھی زخمی ہوا اور 3 فرار ہو گئے۔ زخمی ہونے والے ملزم کی شناخت سرفراز کے نام سے ہوئی جو اسپتال منتقل کرنے کے دوران دم توڑ گیا۔

گوجرانوالہ: دولہا دلہن کی گاڑی پر فائرنگ، دلہن جاں بحقhttps://www.rehbernews.com/news_single_category.php?id=95438

ہلاک ہونے والے ملزم سرفراز سے متعلق بتایا گیا ہے کہ وہ واقعے کے بعد کراچی فرار ہو گیا تھا، سی سی ڈی کی ٹیموں نے سندھ اور بلوچستان میں ملزم کا تعاقب کیا۔ ملزم گوجرانوالہ واپس پہنچا تھا، جس کے ساتھی حمزہ کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ مقدمے میں نامزد ملزمہ پہلے ہی گرفتار ہے۔

واضح رہے کہ ملزم لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن لڑکی کے گھر والوں نے رشتے سے انکار کر دیا تھا جس پر اس نے لڑکی کو اس کے ولیمے والے دن قتل کر دیا تھا۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement