تازہ ترین

لاہور میں سموگ کے ڈیرے برقرار، شہر کی فضا مضرِ صحت ہونے کے باعث حدِ نگاہ متاثر ہونے لگی۔ شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) کی شرح 326 ریکارڈ کی گئی، جبکہ لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آ گیا۔مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی کی شرح خطرناک حد تک بلند ریکارڈ کی گئی۔

اقبال ٹاؤن میں اے کیو آئی 605، گلبرگ ٹو میں 553، پیراگون سٹی میں 372، کینٹ میں 355 اور برکی روڈ پر 348 ریکارڈ کیا گیا۔چمن پارک میں اے کیو آئی 280، ماڈل ٹاؤن میں 279، ڈی ایچ اے فیز فائیو میں 268، بیدیاں روڈ پر 238 جبکہ عسکری ٹین میں 215 ریکارڈ کیا گیا۔

شہر کا موجودہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 جبکہ کم سے کم 18 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 71 فیصد ہے، جبکہ 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ شہر میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں، جس کے باعث فضائی آلودگی میں کمی کے امکانات محدود رہ سکتے ہیں۔

Leave A Comment

Advertisement