تازہ ترین

جیکب آباد میں صدر تھانے کی حدود سبزی منڈی کے قریب موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو کزن نوجوان جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 19 سالہ محسن علی کٹو اور 20 سالہ محمد موسیٰ کٹو کے نام سے ہوئی، جو آپس میں کزن اور گاؤں ہالانی کٹو کے رہائشی تھے۔دونوں نوجوان رشتے داروں کے ہاں دعوت سے واپس جا رہے تھے کہ موٹر سائیکل کا ٹائر پھسلنے کے باعث وہ ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرائے، جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر دم توڑ گئے۔ضروری کارروائی کے بعد دونوں نوجوانوں کی لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement