تازہ ترین

نواب ٹاؤن میں پیر کی شب چلتی موٹر سائیکل پر لڑکی سے چھیڑ چھاڑ کرنے والے آن لائن بائیک رائیڈرکوگرفتار کرلیا گیا۔ 

لاہور: بائیک رائیڈر کی مبینہ نازیبا حرکت کی کوشش، خاتون چلتی موٹر سائیکل سے کود گئیhttps://www.rehbernews.com/news_single_category.php?id=95613

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کا کہنا ہے کہ پیر کی شب ملزم نے جوہر ٹاؤن سے رائیڈ بک کروانے والی لڑکی کو چلتی موٹر سائیکل پر ہراساں کیا تو لڑکی نےچھلانگ لگادی۔چلتی موٹر سائیکل پر چھلانے لگانے سے لڑکی کے سر، ناک، گردن اور گھٹنے پر چوٹیں آئیں جب کہ واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا۔متاثرہ لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں ملزم کےخلاف مقدمہ درج کیا گیا جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

 

Leave A Comment

Advertisement