بلوچستان: ضلع کچھی میں شوہر کی فائرنگ سے بیوی اور 3 بچے جاں بحق
بلوچستان کے ضلع کچھی میں ایک شخص نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے اپنی بیوی اور تین بچوں کو قتل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع کچھی کے علاقے حاجی شہر میں شبیر احمد نامی شخص نے مبینہ طور فائرنگ کرکے اپنی بیوی نسرین 5 سالہ بیٹے ضمیر ، 3 ماہ کی دو جڑواں بیٹیوں نفیسہ اور علیزہ کو قتل کردیا۔فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ لاشوں کو تحویل میں لے کر ٹیچنگ ہسپتال سبی منتقل کردیا گیا ہے۔