لاہور : فضا خطرناک حد تک آلودہ، ایئر کوالٹی انڈیکس 500 سے متجاوز
صوبائی دارالحکومت میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھنے لگی، شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 500 سے تجاوز کر گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں سرفہرست آگیا۔
فضائی آلودگی کے حوالے سے علامہ اقبال ٹاؤن سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ رہا، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 912 ریکارڈ کیا گیا، برکی روڈ پر 698، گلبرگ میں 619، ڈی ایچ اے فیز 5 میں 569 جبکہ ماڈل ٹاؤن میں اے کیو آئی 471 ریکارڈ کیا گیا ہے۔فضائی آلودگی کی اس تشویشناک صورتحال نے شہریوں کی صحت کو شدید خطرات سے دوچار کردیا ہے۔