تازہ ترین

لاہور ہائی کورٹ نے جعلی رجسٹریوں کے مقدمے میں رجسٹری محرر اور رجسٹرار کی عبوری ضمانتیں مسترد کر دیں۔  چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ڈی جی اینٹی کرپشن کو نئے مجوزہ قواعد میں ترمیم کی ہدایت کر دی۔سماعت کے دوران لاہور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیے ہیں کہ جعلسازی واضح نظر آتی ہے، یہ کام ملی بھگت سے ہوا ہے، جعلی رجسٹری سے جائیداد کی مالیت پر بڑا اثر پڑتا ہے، رجسٹریوں کے انبار لگے ہیں اور شہری خوار ہو رہے ہیں۔
عدالت کے حکم پر ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ پیش ہوئے اور بتایا ہے کہ اینٹی کرپشن کے نئے قواعد چیف سیکرٹری کو بھجوا دیے گئے ہیں، انکوائری کا عمل 4 ماہ کے اندر دوبارہ کھولا جا سکے گا۔

 

Leave A Comment

Advertisement