تازہ ترین

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں صدارتی نشست پر ووٹوں کی گنتی مکمل ہو گئی، غیر حتمی نتائج کے مطابق احسن بھون گروپ کے امیدوار سید امجد علی شاہ صدر منتخب ہو گئے۔ غیر حتمی نتائج کے مطابق انڈیپنڈنٹ گروپ کے صدارتی امیدوار سید امجد شاہ لاہور سے 644 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ پروفیشنل گروپ کے امیدوار سردار امان خان 400 ووٹ حاصل کرسکے۔گفتگو کرتے ہوئے احسن بھون نے جیت پر بار کے وکلا کو مبارکباد دی اور تمام سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا، احسن بھون نے کہا کہ آئین اور قانون کے مطابق ہونے والی ترامیم کی حمایت کریں گے۔

Leave A Comment

Advertisement