تازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے صفائی کی صورتحال میں 100 فیصد بہتری لا نے کیلئے 15 دن کا ٹاسک دے دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز  کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں ستھرا پنجاب کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں غیر تسلی بخش صفائی پر سالڈ ویسٹ کمپنیاں ختم کرنے پر غور کیا گیا۔اس موقع پرلاہور، فیصل آباد، گورجرانوالہ، ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں سیلف آپریشن کا   فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز  نے صوبہ بھر میں روڈز پر گرد وغبار نظر آنے پر تشویش کا اظہار کیا اور مرکزی سڑکوں کی روزانہ دھلائی کا حکم دیا۔وزیراعلیٰ  نے صفائی کے بعد روڈز پر کوڑا کرکٹ پھینکنے پر جرمانہ عائد کرنے کی ہدایت کی اور مارکیٹوں،بازاروں،سبزی، فورٹ اور غلہ منڈی میں کوڑا کرکٹ پھینکنے پر جرمانہ عائد کرنے کیلئے اقدامات کا حکم دیا۔جلاس میں ہر ڈسٹرکٹ میں ہیومین ریسورس اور مشینری پوری کرنے کاٹارگٹ مقررکیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہر متبادل دن گاؤں کی صفائی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ  نے ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو فیلڈ مانیٹرنگ افسروں سے ہفتہ وار ملاقات کا حکم دیا اور ایف ایم اوزکی کارکردگی چانچنے کے لئے ”کے پی آئی“ مقرر کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز  نے ہر شہر اور ہر علاقے میں ورکرز کی تنخواؤں کی بروقت ادائیگی یقینی بنانے کا بھی حکم دیا۔ وزیراعلیٰ نے ہر ڈپٹی کمشنرز سے صفائی کیلئے درکار مشینری کی ڈیمانڈ اورسیلف آپریشن کے ذریعے ہونے والی بچت کا حتمی ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔اجلاس میں خالی پلاٹ پر کوڑا کرکٹ نظر آنے پر مالکان کو جرمانہ عائد کرنے پر غورکیا گیا۔ اجلاس میں ملتان، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، حافظ آباد، مظفر گڑھ اور دیگراضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے رپورٹ پیش کی۔

وزیراعلیٰ مریم نوازنے ڈپٹی کمشنرز کو متعلقہ اضلاع میں مشینری اور آلات کی فزیکل تصدیق کی ہدایت کی اور ایک ہفتے کے بعد ستھرا پنجاب کی فالو اپ میٹنگ طلب کر لی۔

Leave A Comment

Advertisement