تازہ ترین

شہر بھر میں مہنگائی کا سلسلہ برقرار ہے، سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں شہریوں کی پہنچ سے باہر ہونے لگیں۔ دکانداروں کی جانب سے سرکاری نرخ نامے نظر انداز کرتے ہوئے سبزیاں اور پھل من مانے داموں فروخت کیے جا رہے ہیں جبکہ انتظامیہ سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کروانے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔ مارکیٹ میں آلو سرکاری قیمت 54 روپے کے بجائے 65 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے جبکہ پیاز کی سرکاری قیمت 195 روپے مقرر ہے، تاہم اوپن مارکیٹ میں پیاز 280 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔بینگن سرکاری قیمت 90 روپے کے بجائے 180 روپے، اروی 100 کے بجائے 120 روپے، ٹماٹر 175 کے بجائے 230 روپے اور کریلے 140 روپے کے بجائے 180 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔

پھلوں کی قیمتوں میں بھی سرکاری نرخوں اور مارکیٹ ریٹ میں نمایاں فرق سامنے آیا ہے۔ انگور سرکاری قیمت 290 روپے کے بجائے 450 روپے، سیب 405 کے بجائے 505 روپے اور جاپانی پھل 250 روپے کے بجائے 300 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔کیلے کی سرکاری قیمت 155 روپے فی درجن مقرر ہے جبکہ مارکیٹ میں کیلے 200 روپے فی درجن فروخت کیے جا رہے ہیں۔

Leave A Comment

Advertisement