لاہور : گھر سے خاتون کی لاش برآمد، شوہر گرفتار
غازی آباد میں 39 سالہ خاتون ثمرین بی بی مبینہ طور پر گھر میں پنکھے سے لٹکی ہوئی پائی گئی،پولیس کے مطابق متوفیہ چار بچوں کی ماں تھی۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر غازی آباد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کر دیں۔پولیس نے متوفیہ کے والد محمد صدیق کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا، جس میں مبشر، اصغر، ثریا، ثمینہ، زینت اور نجمہ کو نامزد کیا گیا ہے۔مقتولہ کے شوہر مبشر کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ دیگر نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ایس پی کینٹ کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری