تازہ ترین

راہ چلتی خواتین کی بالیاں نوچنے والے گروہ کے 2 کارندوں کو کاہنہ پولیس نے گرفتار کرلیا۔پولیس نے ملزمان عرفان اور اصغر کو جھیڈو پل سے زخمی حالت میں گرفتار کیا، دونوں ملزمان بالیاں نوچنے کے 7 مقدمات میں کاہنہ، چوہنگ اور مانگا منڈی پولیس کو مطلوب تھے۔ملزمان نے چند روز قبل کاہنہ کے علاقے میں ایک ضعیف خاتون کی بالیاں نوچی تھیں، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو خاتون کی بالیاں نوچتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ملزمان جھیڈو گاؤں سے کاہنہ کی جانب موٹر سائیکل پر انتہائی تیز رفتاری سے آرہے تھے کہ کاہنہ پولیس نے دورانِ اسنیپ چیکنگ انہیں رکنے کا اشارہ کیا۔ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم تیز رفتاری کے باعث ان کی موٹر سائیکل فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں دونوں زخمی ہوگئے۔پولیس نے زخمی ملزمان کو اسپتال منتقل کردیا جہاں ان کا علاج جاری ہے جبکہ تیز رفتاری اور کارِ سرکار میں مزاحمت کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement