تازہ ترین

گلگت بلتستان کے شہر سکردو میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک ہی خاندان کے 4 افراد کو قتل کردیا گیا۔مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ مدینہ کالونی کے عقب میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر میاں بیوی اور 2 کمسن بچیوں کو قتل کر دیا،مقتول بچیوں کی عمریں ایک سال اور 5 سال  جبکہ مقتول شوہر کا تعلق تلو بروق جبکہ اہلیہ کا تعلق پاراچنار سے بتایا جا رہا ہے۔پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اورشواہد اکٹھے کرکے ملزمان کی تلاش کا آغاز کر دیا۔

 

Leave A Comment

Advertisement