رحیم یارخان: خودکشیاں
رحیم یارخان(أن لائن)گریلوناچاقی کے باعث ہونے والے جھگڑوں اوروالدین کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ دوشیزہ سمیت دوافراد نے زہریلی گولیاں کھاکرخودکشی کرلی’ ہسپتال انتظامیہ نے کارروائی کے بعد دونوں کی نعشیں تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردیں ۔
رحیم یارخان شہرکی رہائشی21سالہ بختاور بی بی اورخانپورکے رہائشی 19سالہ افضل کواقدام خودکشی کرنے پرورثاء نے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیاجہاں پرموجود ذرائع نے بتایاکہ بختارور بی بی نے گھریلوناچاقی کے باعث ہونے والے جھگڑوں اورافضل نے آوارہ گردی کرنے پروالدین کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہوکر اقدام خودکشی کیا’ دونوں طبی امداد کے باوجودجانبرنہ ہوپائے اورجسم میںڈ زہرپھیل جانے کے نتیجہ مین دم توڑگئے’ پولیس نے کارروائی کے بعد دونوں کی نعشین تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردیں۔