تازہ ترین

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے میناز میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں  ایک دہشتگرد ہلاک ہو گیا۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں ہیں،ضلع کیچ کے علاقے میناز میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں  ایک دہشتگرد ماراگیا۔

میناز میں دہشتگردوں نے ناکہ بندی کی کوشش کی،فرار ہوتے دہشتگردوں کے تعاقب میں فائرنگ کے تبادلے میں  ایک دہشتگردہلاک ہو گیا،ہلاک دہشتگرد کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمدہوا ہے،ذرائع کاکہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement