کراچی: مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
مختلف علاقوں میں پولیس اور مبینہ ڈاکوؤں کے درمیان مقابلوں کے نتیجے میں 5 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے جن کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز اور نقد رقم برآمد ہوئی ہے۔
نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کے سیکٹر 11 جے میں پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو زخمی ہوئے، جنہیں گرفتار کرکے عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت الیاس سمیت دیگر کے نام سے ہوئی ہے۔
قائد آباد پولیس نے لانڈھی ریلوے لائن پرانی پولیس چوکی کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، جس کی شناخت 24 سالہ معراج کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی ملزم کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔
نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کے سیکٹر 12 ڈی، لیاری ندی کے قریب پولیس مقابلے میں مزید 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوئے، جن کی شناخت 22 سالہ ریحان اور 25 سالہ ذیشان کے نام سے کی گئی۔ دونوں کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز اور نقد رقم برآمد کی گئی ہے۔