تازہ ترین

بھارتی ریاست تمل ناڈو میں اسیر 17 خطرنک قیدی فلمی انداز میں جیل توڑ کر فرار ہوگئے اور پولیس منہ دیکھتی رہ گئی۔ضلع تھینی کی ایک جیل میں پیش آیا جہاں 18 قیدی ایک ہی کمرے میں بند تھے۔اس دوران ایک قیدی نے دورہ پڑنے کی اداکاری کی اور ساتھیوں نے مدد کے لیے شور مچایا جب اہلکار کمرے میں داخل ہوا تو قیدیوں نے ملکر اسے قابو کرلیا۔اسی دوران انھی قیدیوں نے محافظوں پر حملہ کیا اور چابیاں چھین کر مرکزی دروازے سے فرار ہوگئے ان میں سے ایک قیدی فوراً واپس جیل آ گیا تھا۔

پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے چار قیدیوں کو ایک بس اڈے سے، ایک کو رکشے میں سفر کے دوران اور دیگر کو ڈرون نگرانی کے ذریعے گرفتار کیا۔آخری دو قیدیوں نےخود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ تمام 17 قیدیوں کو سخت سکیورٹی والی جیلوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement