تازہ ترین

پنجاب میں یکم ستمبر 2026 سے اب تک ڈینگی کے 57 کنفرم کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سب سے زیادہ کیسز راولپنڈی میں سامنے آئے ہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی کے 22 کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ لاہور میں ایک ماہ کے دوران 14 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔چکوال، ملتان اور رحیم یار خان میں ڈینگی کے 3،3 کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ اٹک، گوجرانوالہ اور مظفرگڑھ میں 2،2 کیسز سامنے آئے۔ ڈی جی خان، فیصل آباد، ننکانہ صاحب، اوکاڑہ، پاکپتن اور سیالکوٹ میں ڈینگی کا ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

Leave A Comment

Advertisement