لاہور : مختلف علاقوں میں موسلاھار بارش
لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔صوبائی دارالحکومت میں آج صبح سے شدید گرمی اور حبس تھا،تاہم موسم نے اچانک کروٹ لے لی اور مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ہو گئی،جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ایبٹ روڈ، شملہ پہاڑی، ایمپریس روڈ، ڈیوس روڈ،جیل روڈ، ٹاؤن شپ ، گلبرگ ، وحدت روڈ اور کلمہ چوک کے اطراف میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
Leave A Comment