تازہ ترین

چوہنگ کے علاقے میں 5ماہ قبل 28 سالہ نوجوان مدثر حسین کے اندھے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا، مقتول کی محبوبہ اور اس کا شوہر مرکزی ملزم نکلے۔  انچارج انویسٹی گیشن تھانہ چوہنگ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔  مقتول اور مرکزی ملزم کی بیوی کے آپس میں گہرے تعلقات تھے، جس کا ملزم کو رنج تھا۔ مرکزی ملزم اور اسکی بیوی نے مقتول مدثر حسین کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔خاتون ملزمہ نے مقتول مدثر حسین کو ملنے کے بہانے گھر بلایا، ملزمہ نے 28 سالہ مدثر حسین کو بوتل میں زہریلا کالا پتھر ملا کر پلا دیا۔ مقتول 2 روز ہسپتال میں زیر علاج رہا مگر جانبر نہ ہو سکا۔

Leave A Comment

Advertisement