تازہ ترین

پولیس نے غیر ملکی کرکٹ میچز پر جواء کروانے والے نیٹ ورک کو گرفتار کر لیا، ملزمان میں زاہد حمید اور محمد عاطف شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان آن لائن انٹرنیشنل کرکٹ میچز پر جواء کرواتے تھے، ملزمان مختلف موبائل ایپ اکاؤنٹس کے ذریعے گروپ جواء بھی کرواتے تھے۔ملزمان کے قبضے سے موبائل فونز، ایل سی ڈی، لیپ ٹاپ اور 1 لاکھ 15 ہزار روپے سے زائد رقم بھی برآمد کر لی گئی۔ایس پی صدرکا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ انہوں نے چوکی انچارج و ٹیم کو شاباش دی۔