تازہ ترین

عیدالاضحیٰ کے فوری بعد ستھرا پنجاب اتھارٹی میں ملازمین کی برطرفیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جس کے تحت 1250 ملازمین کو ملازمت سے فارغ کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے صفائی ورکرز کے لیے 10 ہزار روپے بونس کے اعلان کے بعد برطرفیوں کی فہرستیں مرتب کی گئیں۔ برطرف کیے جانے والے ملازمین کو حاضریوں میں بے ضابطگیوں کی بنیاد پر نوکریوں سے فارغ کیا گیا ہے۔

جاری مراسلے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ غیر حاضریوں کے باعث متعلقہ ملازمین کی مزید خدمات درکار نہیں ہیں۔ تاہم ذرائع کا دعویٰ ہے کہ برطرفیوں کا مقصد بونس کی ادائیگی سے بچنا ہے۔ ہر سال عید کے بعد بڑی تعداد میں ملازمین کو فارغ کر دیا جاتا ہے جبکہ عید سے قبل دوبارہ بھرتیوں کا عمل شروع کر دیا جاتا ہے۔

 اتھارٹی کے ترجمان نے برطرفیوں کو معمول کی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حاضری کے معاملے پر ہر تین ماہ بعد جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر فہرستیں مرتب کی جاتی ہیں۔ ملازمین کی برطرفیوں کا بونس سے کوئی تعلق نہیں اور تمام اقدامات قواعد و ضوابط کے مطابق کیے گئے ہیں۔

Leave A Comment

Advertisement