تازہ ترین

رحیم یارخان(أن لائن)آن لائن کام کرنے کاجھانسہ دے کر 19سالہ دوشیزہ کوہمراہ لے جانے والے تعلق دار ملزم کی ساتھیوں کی مددسے دوشیزہ سے مبینہ زیادتی’ نشے کی حالت میں کار دوشیزہ پرچڑھاکرموت کے گھاٹ اتاردیانعش پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے’ ماں کی مدعیت میں ملزم اورساتھیوں کے خلاف قتل کامقدمہ درج’ سلطان ٹاؤن کی رہائشی زہرا ں بی بی نے پولیس کودی جانیوالی اپنی شکایت میں بیان کیا کہ سلمان گارڈن رحیم یارخان کے رہائشی محمدانس کا اس کے گھرآنا جاناتھاجبکہ اس کی19سالہ بیٹی مصباح قربان بشیرمال میں کام کرتی تھی اسی دوران ملزم انس نے اس کی بیٹی کوآن لائن کام کرنے کاجھانسہ دیا اوراپنے ہمراہ امام نگرلے گیا’چارروزقبل اس کی بیٹی مصباح نے اسے فون پرآگاہ کیا کہ ملزم انس اوراس کے گروپ کے 6/7لڑکوں نے اسے زیادتی کانشانہ بنایااوراسے نشہ کرنے پرلگارہے ہیں جس پروہ اپنی بیٹی کی تلاش کیلئے موضع پتی پہوڑاں امام نگرپہنچی تودیکھا کہ ملزمان نے اس کی بیٹی مصباح کوسڑک کنارے پکڑرکھاہے جبکہ ملزم انس اپنے ساتھی ذیشان کے ہمراہ کارمیں سوار ہے جوکہ مبینہ طورپرنشے میں دھت معلوم ہوتے تھے جسے دیکھتے ہی دیکھتے مصباح کوکارتلے کچل ڈالا اوربے ہوشی کی حالت میں دیکھ کرفرارہوگئے’ بیٹی مصباح کوتشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیاجہاں مصباح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئی’ اطلاع ملنے پرپولیس نے مقتولہ مصباح کی نعش تحویل میں لے کرپوسٹ مارٹم کے بعد ملزمان کے خلاف ماں کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے فرارہوجانے والے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

Leave A Comment

Advertisement