چاند رات پر لاہور پولیس ہائی الرٹ، فول پروف سکیورٹی انتظامات
چاند رات پر لاہور پولیس ہائی الرٹ ہے، فول پروف سکیورٹی انتظامات کے لیے اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ چاند رات کے موقع پر شہر بھرمیں سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی، ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور ہلڑبازی پر زیرو ٹالرنس ہے، خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہو گی۔ بازاروں، مارکیٹس اور شاپنگ مالز میں فیملیز کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا، ویمن پولیس سکواڈ کی خصوصی ٹیمیں اہم مارکیٹس اور بازاروں میں تعینات ہیں۔چاند رات پر ڈولفن سکواڈ اور پی آر یو کی ٹیمیں موثر پٹرولنگ یقینی بنائیں، افسران و جوان الرٹ رہیں اور مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں کے ذریعے اہم مقامات پر مسلسل نظر رکھی جائے، شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے موثر اقدامات یقینی بنائے جائیں۔