شادیوں کے سیزن کے باعث برائلر گوشت کی کھپت میں اضافہ، قیمتیں برقرار
شہر میں شادیوں کا سیزن عروج پر پہنچنے کے ساتھ ہی برائلر گوشت اور انڈوں کی کھپت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، تاہم فارمرز کی جانب سے طلب کے مطابق سپلائی نہ ملنے کے باعث مارکیٹ میں دباؤ برقرار ہے۔ برائلر گوشت کا سرکاری ریٹ آج 595 روپے فی کلوگرام مقرر کیا گیا ہے جبکہ صافی گوشت 660 روپے فی کلوگرام تک فروخت ہو رہا ہے۔ زندہ مرغی کے نرخوں میں فارم ریٹ 383 روپے فی کلو، ہول سیل ریٹ 397 روپے فی کلو اور پرچون ریٹ 411 روپے فی کلوگرام مقرر کیے گئے ہیں۔اسی طرح فارمی انڈوں کی قیمت بھی برقرار ہے، جہاں انڈوں کا ریٹ 333 روپے فی درجن جبکہ ایک پیٹی کی قیمت 9870 روپے مقرر کی گئی ہے۔
تاجروں کا کہنا ہے کہ شادیوں اور تقریبات میں اضافے کے باعث گوشت کی طلب میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، تاہم سپلائی میں کمی کے باعث قیمتوں میں کمی کا امکان کم ہے۔