پنجاب میں چلنے والی میٹرو بسوں کے کرایوں میں 33 فیصد اضافہ
پنجاب کے مختلف شہروں میں چلنے والی میٹرو بسوں کے کرایوں میں 33 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے مطابق کرایوں میں اضافے کا اطلاق 26 مارچ 2026ء سے ہو گا ، تمام بی آر ٹی لائنز بشمول پاکستان میٹرو بس کے کرایوں میں 10 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ کرایے بڑھنے سے ریڈ میٹرو بس کا راولپنڈی، لاہور، ملتان میں کرایہ 40 روپے کر دیا گیا۔ گرین ٹرانسپورٹ کارڈ رکھنے والے 15 روپے رعایت حاصل کرکے صرف 25 روپے میں ٹکٹ حاصل کر سکیں گے۔