تازہ ترین

لاہور میں ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے گارڈن ٹاؤن پاسپورٹ آفس پر چھاپہ کے دوران شہریوں سے پاسپورٹ بنوانے کی مد میں پیسے بٹورنے والے  2 ایجنٹ گرفتار کرلیے ہیں۔ گرفتار ملزمان محمد حفیظ اور غلام مصطفیٰ شہریوں کو پاسپورٹ فوری بنوانے کا جھانسہ دیکر اضافی پیسے ہتھیا رہے تھے، ملزمان سے پاسپورٹس، ٹوکن، بینک چالان، رسیدیں ودیگر شواہد برآمد ہوئے ہیں۔ ملزمان کا تعلق لاہور کے مختلف علاقوں سے ہے، دونوں ایجنٹ گارڈن ٹاون پاسپورٹ آفس میں شہریوں سے رقم حاصؒل کرنے میں مصروف تھےجنہیں پاسپورٹ آفس پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا ۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیاجبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Leave A Comment

Advertisement